جواب:
اگر بچے نے کارپٹ پر پیشاب یا پاخانہ کیا ہے اور نجاست کارپٹ میں جذب ہوگئی ہے تو اس جگہ نماز ادا کرنے کے لیے اسے دھونا ضروری ہے، ورنہ اس جگہ نماز نہیں ہوگی۔ لیکن اگر نجاست کارپٹ میں جذب نہیں ہوئی اور اوپر والی سطح پر ہی رہی ہے تو گیلے کپڑے سے اس جگہ کو اچھی طرح صاف کردیں اور خشک ہونے پر وہاں نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔