مکروہ اوقات میں‌ قرآنِ مجید کی تلاوت کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3785
السلام علیکم! کیا مکروہ اوقات میں قرآن پڑھا جاسکتا ہے؟ جبکہ ان اوقات میں نماز پڑھنے کی ممانعت ہے۔ جیسے زوال کے وقت یا نمازِ عصر کے بعد۔ قرآن پاک کی تلاوت کر سکتے ہیں

  • سائل: محمد سہیلمقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 11 فروری 2016ء

زمرہ: تلاوت‌ قرآن‌ مجید

جواب:

تلاوتِ قرآنِ مجید اور دیگر تسبیحات پڑھنے کے لیے کوئی مکروہ اوقات نہیں ہیں۔ آداب کے خیال رکھتے ہوئے، پاکی کی حالت میں جب چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔
جواب کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

کیا زوال کے وقت تلاوت قرآن اور دیگر تسبیحات پڑھنا جائز ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔