جواب:
اَرحام، رِحم کی جمع ہے جس کے معنیٰ بچہ دانی اور کوکھ کے ہیں۔ رحم مادر کا لفظ معروف ہے جس سے مراد ماں کا پیٹ ہے جہاں پیدائش سے قبل بچے کی نشونماء ہوتی ہے۔ رضا کے معنیٰ مرضی، منشاء اور خوشی کے ہیں۔
ہماری دانست میں آپ محمد ارحام رضا کی بجائے محمد رضا، محمد حسن رضا، محمد علی رضا، محمد احمد رضا جیسے ناموں کا انتخاب کریں جو بامعنیٰ ہوں اور ان میں کوئی ابہام بھی نہ ہو۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔