جواب:
صدقہ و خیرات کا اصول یہ ہے کہ صاحب استطاعت افراد اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اللہ کی راہ میں غرباء و مساکین یا خیر کے کسی کام میں خرچ کریں۔ اس کے لیے چندہ جمع کرنا اور غریب افراد کو چندہ دینے پر مجبور کرنا کسی بھی طور درست نہیں۔ اگر بارش نہ ہو رہی ہو تو اس کے لیے دعاؤں کا اہتمام کیا جائے، نماز استسقاء پڑھی جائے اور گناہوں توبہ کی جائے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔