جواب:
ابوعبدالرحمن احمد بن شعیب نسائی رحمۃ اللہ علیہ بلند پایہ امام، محدث اور مقتدائے زمانہ تھے۔ آپ نے ’سنن نسائی‘ کے نام سے صحیح احادیث کا ایک عظیم الشان مجموعہ ترتیب دیا۔ بےمثل قوت حافظہ اور قابل اعتماد احادیث نبوی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم جمع کرنے کے لیے عرق ریزی سے کام کرنے پر آپ کو ’حافظ الحدیث‘ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔ علمائے حدیث امام نسائی کی جرح و تعدیل کو معتبر مانتے ہیں۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نقدِ رجال میں انتہائی محتاط، معتدل اور اپنے معاصرین پر مقدم تھے۔ حدیث اور علل پر اپنی تصنیفات کی صورت میں آپ نے بہت سا علمی ذخیرہ چھوڑا ہے۔ اہلِ سنت کے ہاں ان کی بیان کردہ روایات مستند اور قابلِ اعتبار ہیں۔ ان کی تصنیف ’خصائصِ علی کرم اللہ وجہہ الکریم‘ قابلِ قدر اور بلند پایہ تصنیف ہے۔ اللہ تعالی امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ پر رحم فرمائے اور مسلمانوں کی طرف سے انہیں جزائے خیر عطاء فرمائے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔