کیا مرد کے لیے سر ڈھانپ کر رکھنا واجب ہے؟


سوال نمبر:3860
السلام علیکم! عام صورت میں ننگے سر رہنا کیسا ہے؟ کیا ننگے سر رہنے سے بندہ گنہگار ہوتا ہے؟

  • سائل: قدیر رضامقام: جلال پور پیر والا
  • تاریخ اشاعت: 15 اپریل 2016ء

زمرہ: معاشرت

جواب:

علماء وآئمہ ميں سے كوئى بھى مردوں كے سر ڈھانپنے كے وجوب كا قائل نہيں ہے، ليكن كچھ علماء كرام نے اسے مستحبات ميں شمار كيا ہے، اور انہوں نے لوگوں كے سامنے سر ننگا كرنے كو خلاف مروت قرار ديا ہے۔ مردوں کا سر ڈھانپنا، سر پر عمامہ رکھنا اور ٹوپی پہننا علاقائی رواج یا آب ہوا کے پیش نظر ایک ضرورت ہو سکتی ہے، مگر اسے فرض، واجب یا ایسی سنت قرار نہیں دیا گیا جس کے نہ کرنے سے مرد گنہگار ہوں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔