جواب:
بچے کی تربیت ایسے ماحول میں ہونی چاہیے جس میں اس کے اندر گناہوں سے نفرت کا جذبہ پیدا ہو، اور وہ اللہ اور اس کے رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعین کردہ اوامر بجا لائیں اور نواہی سے دور رہے۔ بچے کے سامنے اچھا نمونہ اور معیار رکھنا ضروری ہے۔ شریعت نے سونا پہننا مرد کے لیے حرام اور باعثِ گناہ قرار دیا ہے اس لیے بچوں کو پہنانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اگر پہنایا گیا تو پہنانے والے گناہ گار ہوں گے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔