جواب:
بغیر نکاح کے آپ لوگوں کا ملنا حرام ہے، اس لیے اس سے اجتناب کریں ورنہ گناہ میں مبتلا رہیں گے۔
اولاً کوشش کریں کہ لڑکی کے گھر والے مان جائیں اور ان کی موجودگی میں نکاح ہوجائے، یہ آپ دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ اگر پوری کوشش کرنے کے باوجود لڑکی کے گھر والے نہیں مانتے تو آپ اپنے گھر والوں کو شامل کر کے نکاح پڑھ لیں۔ نکاح کے لیے دو عاقل و بالغ مردوں کا گواہ ہونا ضروری ہے ورنہ نکاح منعقد نہیں ہوگا۔ بعد میں بےشک روزانہ نکاح پڑھتے رہیں، کوئی حرج نہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔