جواب:
پلاٹ، مکان، دکان، مشینری اور گاڑی وغیرہ سے حاصل ہونے والی آمدنی یا ان کی فروخت سے ملنے والی رقم پر زکوٰۃ ادا کیا جائے گی۔ تاہم سونا، چاندی، مالِ تجارت، خام یا تیار مال کی مالیت اور نقدی پر زکوٰۃ لازم ہے۔ اس لیے آپ بینک میں رکھی ہوئی رقم کے نہ صرف منافع بلکہ اصل رقم (جو آپ کے بقول 5 لاکھ ہے) پر بھی زکوٰۃ ادا کریں گے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔