کیا قرآنی آیات یا نعت کو موبائل کی رنگ ٹون بنانا جائز ہے؟


سوال نمبر:3956
السلام علیکم! کیا موبائل فون پر رنگ ٹون میں نعت یا قرآن مجید کی تلاوت لگا سکتے ہیں؟ اگر کال آنے پر وہ نعت یا تلاوت کٹ جائے یعنی اس حرف یا آیت کا مطلب آدھا ہو جاتا ہے تو اس طرح نعت یا تلاوت قرآن پاک لگانا جائز ہے؟

  • سائل: نعیم اقبالمقام: چکوال
  • تاریخ اشاعت: 02 اگست 2016ء

زمرہ: جدید فقہی مسائل

جواب:

قرآنی آیات، درود شریف، اسماء الحسنیٰ یا ایسی نعتیں جو ذکر و اذکار پر مشتمل ہوں ان کو موبائل فون کی رنگ ٹون بنانا جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔