جواب:
اگر آپ کے گھر والے آپ کا معاشی بوجھ بانٹنے اور ازدواجی زندگی میں بھی آپ کے اخراجات اٹھانے کی ذمہ داری اٹھا رہے ہیں تو آپ شادی کر لیں۔ والدین ساری زندگی اولاد کے لیے ہی کماتے ہیں۔ اگر وہ مالی طور پر اس قدر مضبوط ہیں کہ تعلیم مکمل ہونے تک آپ کی مدد کر سکتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہے، آپ ان کی بات مان کر شادی کر لیں، بہت سے گناہوں سے حفاظت ہو جائے گی۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔