جواب:
اگر لڑکی مسلمان ہونے پر تیار ہے تو یہ نیکی کا کام ہے، اس کو مسلمان کر کے اس کے ساتھ نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ نکاح عدالت میں ہو یا گھر میں، جب دو گواہوں کی موجودگی میں حق مہر کے عوض ایجاب و قبول کیا جائے تو نکاح ہو جاتا ہے۔ یہ نکاح کی شرائط ہیں، اگر یہ شرائط پوری نہ ہوں تو شرعاً نکاح منعقد نہیں ہوتا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔