جواب:
اذکار، وظائف اور دعاؤں کے اَنمول ذخیرے پر مشتمل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب الفیوضات المحمدیۃ ہے، جس میں رُوحانی ترقی و کمالات کے حصول، نسبتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حصول و اِستحکام اور جملہ رُوحانی و جسمانی بیماریوں سے شفایابی کے اَذکار، ذہنی و نفسیاتی پریشانیوں سے چھٹکارے کے وظائف، مالی مشکلات کے حل اور رِزق میں کشادگی، جادو، آسیب اور دیگر شیطانی اَثرات سے بچاؤ کے وظائف، اور علم و حکمت کے حصول اور اِمتحان میں کامیابی کے وظائف شامل ہیں۔ علاوہ ازیں زندگی کی جملہ مشکلات کے حل کے لیے قرآنی آیات، سورتوں اور اَسمائے حسنیٰ کے وظائف بھی اس کتاب کا حصہ ہیں۔ کتاب کے آن لائن مطالعہ کے لیے ملاحظہ کیجیے: الفیوضات المحمدیۃ
مسنون دعاؤں اور اذکار پر مشتمل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مجموعہ آیات و احادیث ملاحظہ کیجیے: الدعوات و الاذکار من سنۃ النبي المختار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
قرآنِ مجید کی تجوید کے اصول و ضوابط کے مطالعہ کے لیے عرفان القرآن کورس کی کتاب کا مطالعہ کیجیے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔