جواب:
مذکورہ قرض جتنی جلد ممکن ہو واپس کردیں اور آئندہ کے لیے توبہ کرلیں۔ آپ کے والد صاحب نے سود پر قرض لے کر خدا تعالیٰ کی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، آپ کا فرض بنتا ہے کہ اس معاملے سے نکلنے میں ان کی مدد کریں تاکہ انہیں قرض واپس کرنے میں آسانی ہو اور وہ اس مسلسل گناہ کے چکر سے نکل سکیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔