جواب:
مذکورہ تینوں شخصیات فقہی احکام کی ادائیگی میں امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے مسلک کے پیروکار تھے۔ اہلِ سنت سے ان کے اختلافات اور اس کی وجوہات کا یہاں احاطہ کرنا ممکن نہیں، اس کے بارے میں جاننے کے لیے آپ عقائد پر لکھی ہوئی کتب کا مطالعہ کیجیے۔ دورِ حاضر میں حنبلی فقہ عراق، قطر، شام میں کچھ علاقوں جبکہ سعودی عرب کے اکثر علاقوں میں رائج ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔