اسلام میں‌ قوم اور قبیلے کا کیا تصور ہے؟


سوال نمبر:4142
السلام علیکم مفتی صاحب! قرآنِ مجید نے قوموں اور قبیلوں کی تخلیق کا مقصد پہچان کو بتایا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ذات، قوم اور قبیلے کی کیا اہمیت ہے؟ کیا سید کوئی ذات ہے؟ اپنے نام کے ساتھ اپنی ذات کا نام لکھنا جائز ہے؟ یہ نام سے پہلے لکھنی چاہیے یا بعد میں؟

  • سائل: علی احمدمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 28 فروری 2017ء

زمرہ: معاشرت

جواب:

ذات، قوم، قبیلے کا نام تعارف کے لیے کوئی شخص اپنے نام سے پہلے لکھے یا بعد میں، اس میں کوئی پابندی نہیں ہے۔ یہ لکھنے والے کی اپنی مرضی ہے جیسے مناسب سمجھے لکھ سکتا ہے۔ آپ کے باقی سوالات کے جوابات پہلے دیے جا چکے ہیں، جوابات کے مطالعے کے لیے ملاحظہ کیجیے:

  1. برادری سسٹم کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

  2. کیا سید کا غیرسید سے نکاح جائز ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔