جواب:
حضرت ابنِ سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیولا‘ چور ہے۔ اگر خواب دیکھنے والے نے خواب میں نیولے کو پکڑا اور اس کو مارا ہے تو اس کی تعبیر ہے کہ وہ چور کو پکڑے گا اور اس پر فتح پائے گا۔ اگر دیکھے کہ اس نیولے کا گوشت کھایا ہے یا اس کے جسم سے کوئی چیز ہاتھ میں آئی ہے تو اس کی تعبیر ہوگی کہ خواب دیکھنے والا چور کو پکڑے گا اور چوری کا مال لے گا۔
نوٹ: آپ نے سوال میں ’نیوالے‘ لکھا تھا، سیاق و سباق سے ہم نے اندازہ لگایا ہے کہ آپ نیولے کے بارے میں پوچھنا چاہ رہے ہیں۔ اگر آپ نیوالے کے بارے میں ہی پوچھنا چاہ رہے ہیں تو سوال مکمل وضاحت کے ساتھ دوبارہ بھیجیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔