جواب:
آپ تمام قانونی ضابطوں کے ساتھ مسجد کے قیام کی کوشش جاری رکھیں اور اس دوران مذکورہ کمرے میں نمازیں ادا کرتے رہیں۔ نمازِ جمعہ کے لیے جامع مسجد جانا ہی زیادہ افضل ہے۔ جب یونیورسٹی میں مسجد کے قیام کے لیے جگہ مل جائے تو مستقل امام و خطیب کا بندوبست کر کے نمازِ جمعہ بھی شروع کر لیجیے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔