جائےنماز پر مقدس مقامات کی تصویر ہو تو اس پر نماز کی ادائیگی کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:4267
اگر جائےنماز پر کعبۃ اللہ یا روضہ رسول ﷺ کی تصویر بنی ہو تو اس پر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

  • سائل: محمد عبدالمنعممقام: خوشاب
  • تاریخ اشاعت: 19 جولائی 2017ء

زمرہ: نماز

جواب:

جائے نماز پر کعبۃ اللہ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تصویر ہونے سے نماز کی قبولیت میں کوئی فرق نہیں پڑتا، لہٰذا ایسی جائے نماز پر نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔