کیا لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر پر بغیر وضو کے قرآنِ‌ پاک پڑھ سکتے ہیں؟


سوال نمبر:4274
کیا لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر پر بغیر وضو کے قرآنِ‌ پاک پڑھ سکتے ہیں؟

  • سائل: تنویر حسینمقام: اسلام آباد
  • تاریخ اشاعت: 31 مئی 2017ء

زمرہ: تلاوت‌ قرآن‌ مجید  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر سکرین پر قرآنِ مجید بغیر وضو کے پڑھا جاسکتا ہے۔ تاہم کلام اللہ کی عزت و وقار کے پیشِ نظر ادب کا تقاضا یہی ہے کہ قرآنِ مجید کی تلاوت باوضو ہوکر کی جائے۔ مزید وضاحت کے ملاحظہ کیجیے:

کیا موبائل پر قرآنِ پاک پڑھنے کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔