جواب:
جب کوئی شخص تقریباً 78 کلومیٹر کے سفر پر نکلے اور وہاں جا کر پندرہ دن یا اس سے کم رہنے کا ارادہ ہو تو نماز قصر کرے گا۔ قصر صرف فرائض میں ہوگی، سنن و نوافل میں نہیں ہوگی۔ نماز میں سنتیں ادا کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتِ مبارکہ ہے۔ حیل و حجت سے سنن کو ترک کرنا انسان کو روزِ قیامت شفاعتِ نبوی سے محروم کرسکتا ہے۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔