جواب:
گوشت قربانی کا ہو یا عقیقے کا‘ دونوں ہی صدقہ ہیں۔ اس لیے ان کا گوشت الگ الگ کر کے اور بتا کر دینا ضروری نہیں، اگر کوئی ایسا کرے تو اس میں کوئی حرج بھی نہیں۔ بہتر یہ ہے کہ قربانی کی طرح عقیقہ کے گوشت کے بھی تین حصے کیے جائیں۔ ایک حصہ غریبوں کو، ایک رشتہ داروں اور دوستوں کو دے دیا جائے اور ایک خود رکھ لیں۔ اگر کوئی پروگرام ہو تو سارے کا سارا بھی استعمال کر سکتے ہیں، لیکن غرباء، یتامیٰ اور مساکین کا خیال کرتے ہوئے انہیں بھی پروگرام میں شامل کریں تو یہ زیادہ بہتر ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔