جواب:
قربانی کا گوشت تین (3) حصوں میں تقسیم کرنا مستحب، پسندیدہ اور افضل عمل ہے۔ اس طرح دو حصے صدقہ ہو جاتے ہیں اور ایک حصہ ذاتی استعمال کے لیے بچ جاتا ہے۔ آپ اپنی آسانی کے ساتھ جیسے چاہیں قربانیوں کا گوشت تقسیم کرسکتے ہیں۔ دونوں قربانیوں کا گوشت اکٹھا کر کے تین حصوں میں تقسیم کرلیں یا ان کو الگ الگ تقسیم کر لیں، شرعِ متین نے اس سلسلے میں کوئی پابندی نہیں لگائی۔ اس لیے اپنی سہولت کے مطابق کوئی ایک تقسیم اپنا سکتے ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔