کیا آدھے بازو والی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے؟


سوال نمبر:4422

السلام علیکم مفتی صاحب! میرے دو سوال ہیں:

  1. کیا آدھے بازو والی شرٹ پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
  2. اگر شرٹ یا پینٹ پہ دھاگے کے ساتھ کسی جانور کی شبیہ (تصویر) بنی ہو تو کیا اسے پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

  • سائل: ایاز محبوبمقام: ابوظہبی
  • تاریخ اشاعت: 07 اکتوبر 2017ء

زمرہ: نماز

جواب:

مرد کا ستر ناف سے گھٹنوں تک اور عورت کا ہاتھ، پاؤں‌ اور چہرے کو چھوڑ کر پورا بدن ہے اور نماز کی شرط ستر ڈھانپنا ہے۔ لہٰذا جو بھی باوقار لباس سترپوشی کرے اس کو پہن کر نماز ادا کرنا درست ہے۔ اسی طرح ہاف بازو شرٹ بھی باوقار لباس کا حصہ ہو تو پہن کر نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

اگر تصاویر فحش و عریاں‌ نہ ہوں‌ تو نماز ہو جاتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔