جواب:
ہماری نظر سے ایسی کوئی ثقہ روایت نہیں گزری جس میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ مریم سلام اللہ علیہا کا نام بتول رکھنے کی درج بالا وجہ بیان کی گئی ہو، نہ ہی ان مقدس ہستیوں کا ایسا کوئی فرمان ہماری نگاہ سے گزرا ہے۔ جب ان مقدس شخصیات نے خود ایسا کچھ بیان نہیں کیا تو ہمیں بھی اس طرح کی بے بنیاد چیزیں اُن کی طرف منسوب نہیں کرنی چاہیے۔
عام مسلمان بچیوں کا نام بتول رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔