اگر جسم پر تیل کی مالش کی ہو تو کیا غسل ہو جاتا ہے؟


سوال نمبر:4465
غسل یا وضو اگر انسان کے جسم پر تیل یا ویکس کریم لگی ہو تو کیا غسل ہو جاتا ہے؟

  • سائل: عثمان اعوانمقام: احمد اعوان
  • تاریخ اشاعت: 31 اکتوبر 2017ء

زمرہ: غسل  |  وضوء

جواب:

اگر تیل یا ویکس کریم سے جسم کی مالش کی جائے تو یہ جسم تک پانی پہنچے میں‌ مانع نہیں‌ ہے، اس لیے تیل یا ویکس کریم کی مالش کے بعد بھی وضو یا غسل ہو جاتا ہے۔ اس کے برعکس اگر ویکس کریم یا کوئی اور ایسی چیز جس سے جسم پر تہہ بیٹھ جائے تو وہ پانی جسم تک پہنچنے میں‌ مانع ہو تو پھر وضو یا غسل نہیں‌ ہوتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔