کیا منافع میں متعین شرح سے حصہ ملنے کے اصول پر سرمایہ کاری جائز ہے؟


سوال نمبر:4491
السلام عليكم ورحمةالله وبركاته! ایک مسئلہ پر راہنمائی مطلوب ہے: میں نے ایک کمپنی میں دو لاکھ روپے لگائے، کمپنی اس پیسے سے تجارت کرے گی اور منافع میں سے چالیس فیصد مجھے دےگی اب اگر دو سال کے بعد میں اس کمپنی سے نکلنا چاہوں تو کمپنی میری اصل رقم دو لاکھ پورا واپس کر دے گی۔ کیا اس کمپنی میں پیسہ لگانا جائز ہے؟

  • سائل: کلیم احمدمقام: جونپور، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 04 نومبر 2017ء

زمرہ: مضاربت

جواب:

اگر مذکورہ کمپنی انویسٹمنٹ پر منافع میں سے متعین شرح سے حصہ دے رہی ہے تو اس میں سرمایہ کاری جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔