جواب:
نماز کے واجبات میں سے ایک ’خروج بصنعہ المصلی‘ یعنی نمازی کا اپنے ارادہ سے نماز سے نکلنا شامل ہے۔ خروج نماز کا مسنون طریقہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ کے الفاظ کہتے ہوئے دائیں اور بائیں سلام پھیرنا ہے۔ اگر کسی نمازی یا امام کا تشہد کے بعد وضو ٹوٹ جاتا ہے تو وہ نماز سے خود بخود نکل جاتا ہے، اسے سلام پھیرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔