جواب:
کتبِ احادیث میں مقدس احکام، قرآنی آیات، آیات کی تفسیر و احکام درج ہوتے ہیں اس لیے حالتِ جنابت میں حدیث کی کتاب کو بلاحائل چھونے سے گریز کرنا چاہیے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشاد ہے:
لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَO
اس کو پاک (طہارت والے) لوگوں کے سوا کوئی نہیں چُھوئے گا۔
الْوَاقِعَة، 56: 76
اس لیے جن کتب میں قرآنی احکام، احادیث درج ہوں‘ انہیں حالتِ جنابت میں چھونا جائز نہیں ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔