جواب:
درج بالا الفاظ سے کوئی طلاق واقع ہوئی ہے اور نہ ہی ظہار ہوا ہے‘ یہ ساری گفتگو فضول تھی۔ اگر بطور میاں بیوی اکٹھے رہنا چاہتے ہیں تو اللہ تعالیٰ سے ڈریں، اس کی حدود پار نہ کریں اور آئندہ کے لیے ایسی گفتگو سے اجتناب کریں۔ اگر خدا تعالیٰ کے قائم کردہ رشتوں کی حرمت قائم نہیں رکھ سکتے تو اچھے طریقے سے علیحدگی اختیار کر لیں، لیکن حدود اللہ کا مذاق نہ بنائیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔