اگر جائے نماز پر تصویر چھپی ہو تو کیا اس پر نماز ہو جائے گی؟


سوال نمبر:4574
السلام علیکم! ہمیں یہ فتویٰ معلوم کرنا ہے کہ اگر جائے نماز پر یا مسجد میں بچھائی گئی صفوں پر کوئی تصویر چھپی ہو تو کیا اس جائے نماز پر یا اس طرح کی تصاویر والی صفوں پر نماز ہو جائے گی؟

  • سائل: شبیر احمد لغاریمقام: ڈہرکی، سندھ
  • تاریخ اشاعت: 26 دسمبر 2017ء

زمرہ: مسجد کے احکام و آداب

جواب:

اگر مسجد کی صفوں پر واقعتاً انسان یا کتے کی واضح تصاویر بنی ہوئی ہیں تو ان صفوں کو تبدیل کر لیں تاکہ نمازیوں کی توجہ نہ ہٹے اور نماز میں خلل واقع نہ ہو۔ جو نمازیں وہاں ادا کی گئی ہیں انہیں لوٹانے کی ضرورت نہیں۔ اس کے برعکس اگر صفوں پر بنے نقش و نگار سے کھینچاتانی کر کے کتے اور انسان کی تصاویر اخذ کر لی ہیں (جیسا کہ ہمارے ہاں عموماً ہوتا ہے) تو صفیں تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔