جواب:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے کے لیے سحری و افطاری کا اہتمام فرماتے اس کے علاوہ کھانے کا کوئی مقررہ وقت نہیں تھا۔ احادیث مبارکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پسندیدہ کھانے اور مشروبات کا ذکر ملتا ہے لیکن کھانے کا کوئی متعین وقت مذکورہ نہیں ہے۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ:
مَا أَکَلَ آلُ مُحَمَّدٍ أَکْلَتَیْنِ فِي یَوْمٍ إِلَّا إِحْدَاهُمَا تَمْرٌ.
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہل خانہ نے ایک دن میں کبھی دو مرتبہ ایسا کھانا تناول نہیں فرمایا جن میں ایک وقت کھجوریں نہ ہوں۔
گویا خانہء اقدس میں دو وقت کھانے کا اہتمام ہوتا تھا۔ اس سے ہم یہی نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح و شام یعنی دو وقت کھانا تناول فرماتے تھے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔