جواب:
ریان عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنیٰ ’پانی سے خوب سیراب ہونے والا‘ کے ہیں۔ اس معنی کے اعتبار سے محمد ریان نام رکھنا ٹھیک ہے۔
بیوی کے بھائی کی بیٹی، بیوی کی بھتیجی ہے۔ اسلام نے پھوپھی اور بھتیجی کو جمع کرنے سے منع کیا ہے۔ اس لیے بیوی کی موجودگی میں اس کی بھتیجی سے نکاح جائز نہیں ہے۔ دلائل کے لیے ملاحظہ کیجیے:
کیا بیوی کی موجودگی میں اس کی بھتیجی سے نکاح جائز ہے؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔