حکومتی قوانین کی خلاف ورزی کر کے حج کرنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:4641
گورنمنٹ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حج کرنا کیسا ہے؟

  • سائل: وحید طارقمقام: ملتان
  • تاریخ اشاعت: 23 جنوری 2018ء

زمرہ: حج

جواب:

حج صرف ایک عبادت نہیں بلکہ تربیت کا ایک عظیم میدان ہے۔ حکومتی قوانین کی خلاف ورزی کر کے، جھوٹ بول کر یہ اہم ترین عبادت کرنے والے کے اجر کا فیصلہ اللہ تعالیٰ‌ نے کرنا ہے‘ لیکن ایسا کرنے والا حج کے فوائد سے محروم ہی رہتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔