جواب:
ہر مذہب کے لوگ اپنے طریقے کے مطابق عبادات بجالاتے ہیں۔ مسلمانوں کا طریقہ عبادت جداگانہ ہے جس پر تنقید و بحث کے ڈر سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ دورانِ سفر گاڑی میں نماز ادا کرتے ہوئے سجدہ و رکوع ممکن نہ ہوں تو اشاروں سے سجدہ اور رکوع کرنا جائز ہے۔
بلاوجہ بیٹھ کر نماز ادا نہیں کرنی چاہیے۔ بامر مجبوری کرسی پر یا نیچے بیٹھ کر نماز ادا کی جاسکتی ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔