جواب:
آپ اپنی طرف سے ان کو راضی کرنے کی مکمل کوشش کریں، اپنی غلطیوں کی ان سے معذرت کریں، ان کی زیادتی ہے تو معاف کر دیں، ان کا کوئی جائز مطالبہ ہے تو پورا کر دیں۔ اگر تمام تر کوششوں کے باوجود وہ کسی لچک کا مظاہرہ نہیں کرتے تو آپ اس سلسلے میں بری الذمہ ہو جائیں گے اور وہ خدا تعالیٰ کے حضور جوابدہ ہوں گے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔