جواب:
سورج کے طلوع و غروب کا دورانیہ تقریباً پانچ (5) منٹ کا ہوتا ہے، لیکن احتیاطاً پندرہ‘ بیس منٹ انتظار کر کے نماز ادا کی جاتی ہے۔ آج کل کے جدید ذرائع معلومات کی موجودگی میں کہ جب سورج کے طلوع و غروب کے درست اوقات کا تعین کرنا مشکل نہیں‘ پانچ منٹ انتظار کر کے نماز ادا کر سکتے ہیں۔
سورج کا رنگ زرد ہونے پر نماز عصر کا ناقص وقت شروع ہو جاتا ہے، اس میں نماز کا فرض تو ادا ہو جاتا ہے مگر نماز کامل نہیں ہوگی۔ ایسی نماز کو لوٹانا بہتر ہوگا۔ نمازِ فجر کے دوران سورج طلوع ہو جائے تو نماز فوراً ٹوٹ جاتی ہے، اس کو ہر حال میں لوٹانا لازم ہوتا ہے۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:
نمازِ فجر کے دوران طلوعِ آفتاب ہو جانےسے نماز کا کیا حکم ہے؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔