جواب:
سوتیلی ماں یعنی باپ کی منکوحہ محرم ہوتی ہے اس لیے اس کے ساتھ سفرِ حج کرنا جائز ہے۔
اگر لڑکا لے پالک ہے اور عورت منہ بولی ماں ہے‘ اور ان کے دونوں کے درمیان کوئی محرم رشتہ بھی نہیں ہے تو یہ دونوں اکیلے حج پر نہیں جاسکتے۔ اس صورت میں یہ کسی حج گروپ کے ساتھ‘ جس میں دیگر خواتین و حضرات بھی شامل ہوں‘ سفرِ حج کریں گے۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:
کیا خواتین بغیر محرم کے عمرہ و زیارات کے سفر پر جاسکتی ہیں؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔