جواب:
کسی بھی عاقل و بالغ مسلمان شخص کی اقتداء میں نماز ادا کرنا جائز ہے۔ کسی امام سے فروعی مسائل میں علمی اختلاف کے سبب جماعت کو ترک نہیں کیا جاسکتا۔ جب تک کوئی امام ضروریاتِ دین میں سے کسی شے کا انکار نہیں کرتا یا کوئی واضح گستاخانہ جملہ نہیں بولتا تب تک اس کی اقتداء میں نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ مزید وضاحت کے لیے درج ذیل لنک میں موجود سوالات ملاحظہ کیجیے:
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔