جواب:
جب کوئی مسلمان اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کی خاطر اپنے زیرِ کفالت بیوی بچوں اور اہل و عیال پر مال خرچ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے صدقہ کا ثواب عطا کرتا ہے۔ حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے:
إِذَا أَنْفَقَ المُسْلِمُ نَفَقَةً عَلَى أَهْلِهِ، وَهُوَ يَحْتَسِبُهَا، كَانَتْ لَهُ صَدَقَةً.
جب کوئی مسلمان اپنے اہل و عیال پر خدا کا حکم سمجھ كر خرچ کرتا ہے، تو اس عمل کے سبب اسے صدقہ کا ثواب ملتا ہے۔
اس لیے اپنے زیرِ کفالت افراد کی ضروریات پوری کرنے والے مسلمان مرد و عورت کو صدقہ کا ثواب ملتا ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔