جواب:
سادات کے لیے صدقاتِ واجبہ یعنی زکوٰۃ و عشر، فطر اور کفارات کا مال ممنوع ہے، مگر قربانی و عقیقہ کا گوشت، غمی و خوشی کے مواقع، قل، فاتحہ اور ایصالِ ثواب وغیرہ کا کھانا جائز ہے۔ اگر کسی جگہ کوئی سید مفلس ہو تو حالتِ اضطراری میں صدقہ بھی لے سکتا ہے۔ جواب کی مزید وضاحت کے لیے ملاحضہ کیجیے:
کیا دورِ حاضر میں غريب سادات کرام کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔