جواب:
اگر زانی اور مزنیہ آپس میں کسی محرم رشتے سے منسلک نہیں ہیں تو دونوں آپس میں نکاح کر سکتے ہیں۔ بہتر بھی یہی ہے کہ یہ دونوں آپس میں ہی نکاح کریں۔ البتہ ان کے اصول و فروع ایک دوسرے پر حرام ہوجاتے ہیں یعنی زانی کے باپ، دادا یا بیٹے، پوتے کا نکاح مزنیہ کے ساتھ نہیں ہوسکتا‘ اسی طرح مزنیہ کی ماں، نانی اور بیٹی، پوتی، نواسی کا نکاح زانی کے ساتھ نہیں ہوسکتا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔