خواب میں سورج مغرب سے طلوع ہوتے دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟


سوال نمبر:5205
السلام و علیکم! مفتی صاحب میرے دو سوال ہیں۔ 1 مسافر مقتدی مسافر امام کے پیچھے نماز عصر 4 رکعات ادا کرے گا یا دو؟ 2۔ خواب میں سورج مغرب سے طلوع ہوتے دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

  • سائل: ایاز محبوبمقام: ابوظہبی
  • تاریخ اشاعت: 16 اپریل 2019ء

زمرہ: مسافر کی نماز  |  خواب اور بشارات

جواب:

آپ کے سوالات کے جوابات بالترتیب درج ذیل ہیں:

  1. اگر امام اور مقتدی دونوں مسافر ہیں تو نمازِ عصر کی صرف دو رکعات ادا کی جائیں گی۔ اگر امام مقیم اور مقتدی مسافر ہے تو مسافر اپنے امام کی اقتداء میں چار رکعت ہی ادا کرے گا، اور اگر امام مسافر ہے اور مقتدی مقیم ہے تو امام دو رکعات ادا کرے گا جبکہ مقتدی اپنی بقیہ نماز مکمل کرے گا۔
  2. شیخ عبدالغنی ابن اسماعیل نابلسی رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام میں لکھتے ہیں:

اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ سورج مغرب سے طلوع ہو رہا ہے تو یہ شخص لوگوں میں رسوا ہوگا‘ اس کسی کے پاس اس کا راز ہے تو فاش ہو جائے گا اور پوشیدہ امور بھی کھل کر لوگوں کے سامنے آ جائیں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔