جواب:
دعائے کمیل، دعائے مشلول، دعائے وسیلہ اور حدیثِ کساء وغیرہ اہلِ تشیع کے ہاں معروف دعائیں ہیں۔ شیعہ علماء کی کتب میں یہ دعائیں سیدنا علی علیہ السلام، سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا اور آئمہ اہل بیت کی طرف منسوب کی گئی ہیں۔ ان ناموں سے مشہور جو دعائیں ہماری نظروں سے گزری ہیں ان میں کوئی قابلِ اعتراض بات نہیں ہے، یہ محض دعائیہ کلمات ہیں جن کو پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔
شش کلمے قرآن و حدیث کے مختلف مقامات پر موجود جملوں کو اکٹھے کر کے ترتیب دیے گئے ہیں۔ آئمہ اسلاف نے انہیں مرتب کر کے موجودہ صورت میں امت تک پہنچایا ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔