جواب:
روزہ کی حالت میں ماہواری شروع ہوجانے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، اگرچہ غروب آفتاب سے چند لمحہ قبل ہی ماہواری کا خون آنا شروع ہوا۔ اس کی قضاء واجب ہوگی۔ روزہ فاسد ہونے کے بعد عورت کے لیے کھانا پینا جائز ہے، البتہ رمضان المبارک کے احترام میں کھلے عام کھانے پینے سے اجتناب کیا جائے گا۔
اگر حیض مغرب سے قبل آئے تو روزہ باطل ہوگا اور اس کی قضاء ہوگي لیکن اگر مغرب کے بعد حیض آنے کی صورت میں روزہ صحیح اور مکمل ہے، اس قضاء نہيں ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔