کیا کلاس فیلوز کے سامنے ایجاب و قبول کرنے سے نکاح منعقد ہو جائے گا؟


سوال نمبر:5516
السلام علیکم مفتی صاحب! میری کلاس میں ایک لڑکے اور لڑکی نے نکاح کی طرح اپنا اور اپنے والدین کا نام کاغذ پر لکھا، پھر قبول ہے لکھا، تین لڑکے لڑکیوں کو گواہ بنایا۔ کیا ایسے نکاح ہو جاتا ہے؟

  • سائل: مریم جاویدمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 19 ستمبر 2019ء

زمرہ: نکاح

جواب:

نکاح سے مراد وہ عمرانی معاہدہ ہے جو ایک بالغ مرد و عورت کے درمیان طے پاتا ہے اور اس معاہدے کی رو سے وہ دونوں ایک ساتھ زندگی گزارنے کا عہد کرتے ہیں اور اپنے نفسانی تقاضوں کی ایک دوسرے کی مدد سے تکمیل کرتے ہیں۔ اس معاہدے کی لازمی شرائط میں گواہوں کی موجودگی میں حق مہر کے عوض ایجاب و قبول کرنا لازم ہے۔

سوال میں مذکور معاملے میں نکاح کی درج بالا شرائط پوری نہیں ہوئی اس لیے یہ شرعی نکاح نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔