جواب:
متعدد کتبِ تاریخ کے مطالعہ سے معلوم ہوا ہے کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی وفات 78 سال کی عمر میں بمطابق 60 ہجری رجب کے مہینے میں دمشق شہر میں بیماری کے سبب ہوئی۔ ضحاک بن قیس فہری رضی اللہ عنہ نے آپ کی وفات کا اعلان کیا۔ آپ کو غسل دینے کے بعد حسبِ وصیت وہ تبرکات جو آں موصوف نے محفوظ کیے تھے کفن میں شامل کیے گئے۔ نمازِ ظہر کے بعد آپ کی نمازِ جنازہ ضحاک بن قیس فہری نے پڑھائی اور آپ کو باب الصغیر میں موجود مقابر میں دفن کیا گیا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔