کیا سرکاری ملازم کی پینشن میں بھائی حصہ دار ہوتا ہے؟


سوال نمبر:5900
السلام علیکم! شریعت میں کوئی بھائی اپنے دوسرے بھائی کی سرکاری نوکری میں پنشن میں حقدار ہوسکتا ہے کیا؟

  • سائل: لطیف اللہ حانمقام: بنوں
  • تاریخ اشاعت: 24 اکتوبر 2020ء

زمرہ: جی پی فنڈ/پراویڈنٹ فنڈ

جواب:

سرکاری ملازم کو حکومت کی طرف سے ملنے والی پینشن بطور احسان اور تبرع کے دی جاتی ہے، اس لیے اسے ملازم کے مالِ وراثت میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ حکومت کے قانون اور ضابطہ کے مطابق ملازم نے اپنی پینشن جن رشتہ داروں کے لیے مختص کی ہوتی ہے وہی اس کے مالک اور وارث ہوتے ہیں۔ دیگر رشتہ داروں کا اس پینشن کی رقم پر کوئی حق نہیں ہوتا اور نہ وہ نامزد وارث سے حصہ کا مطالبہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ البتہ اگر نامزد وارث اپنی خوشی اور رضا سے دوسرے رشتہ داروں کو دے تو جائز ہے۔

اس لیے صورت مسئلہ میں بھائی کا حصہ تب ہی ہوگا اگر سرکاری ملازم نے اسے نامزد وارث بنایا ہے۔ ورنہ وہی وارث ہوگا جو نامزد ہے، بھائی نہیں ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔