بینک میں قرض آفیسر کے طور پر کام کرنے کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:5910
السلام علیکم مفتی صاحب! میں بینک میں نوکری کر رہا ہوں اور مجھے لون آفیسر کی ذمہ داری ملی ہے، جس میں کاروباری قرضہ دینا، لکھنا اور اس میں اشیاء جیسے ٹریکٹر یا زرعی آلات خرید کر دینا شامل ہیں۔ کیا میں نوکری کر سکتا ہوں؟

  • سائل: مہران افضلمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 17 دسمبر 2020ء

زمرہ: بینکاری

جواب:

اگر آپ کی ذمہ داریوں میں سودی لین دین کرنا اور سودی معاملات لکھنا شامل ہے تو کوشش کریں کہ بینک کے کسی غیرسودی شعبے یا کسی غیرسودی بینک میں تبادلہ کروا لیں۔ جب تک کوئی متبادل ذمہ داری یا ملازمت نہیں ملتی تب تک یہاں ملازمت جاری رکھیں۔ جونہی متبادل ملازمت ملے اسے ترجیحاً اختیار کر لیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔