جواب:
اِذْعَان عربی زبان کا لفظ ہے، تہذیب اللغہ میں اس کا معنیٰ یوں بیان ہوا ہے:
الاذعان: الخصوع و الانقیاد.
اذعان کا معنیٰ ہے اطاعت اور فرمانبرداری۔
الازہری، تھذیب اللغۃ، 2: 192، بیروت، دار الاحیاء التراث العربی
اس کے علاوہ لفظ اذعان اعتراف، یقین اور تصدیق وغیرہ کے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ یہ نام رکھنا درست ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔